اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور چین کے سرکاری ٹی وی پر بھارت کا نقشہ جموں و کشمیر کے بغیر دکھائے جانے پر بھارتی میڈیا اور رہنما ناراض ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے اپنی ٹائم لائن پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جو تنقید کے بعد ہٹادی گئی ہے۔ اس تصویر میں بھارت کا نقشہ کشمیر کے بغیر دکھایا گیا تھا۔ ادھر چین کے سرکاری ٹیلی ویژ ن سی سی ٹی وی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ایک رپورٹ میں بھارت کا نقشہ جموں و کشمیر اور ارونا چل پردیش کے بغیر دکھایا ہے۔ اس رپورٹ پر بھی بھارتی رہنما اور میڈیا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔