میران شاہ(نیوز ڈیسک)شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور دیگر املاک بھی تباہ کردی گئیں۔سیکورٹی زرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور 5 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں بھرپور اپریشن جاری ہیں, جن میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے اور 5 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔