پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

یمن میں فوج بھجوانے کی حمایت کرنے والی مذہبی جماعتوں نے چپ کیوں سادھ لی ؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) پاکستان میں کچھ روزقبل یمن میں جاری خانہ جنگی کے خلاف اورسعودی عرب میں پاکستان کی فوج بھجوانے کی حمایت کرنے والی مذہبی جماعتوں نے اچانک چپ کیوں سادھ لی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی نے پاکستان کی سمندری حدود سے ایک کشتی پکڑی ہے جوکہ متحدہ عرب امارات سے پاکستا ن کے لئے آرہی تھی اورنیوی کے حکام نے اس کشتی سے 2ارب پاکستانی روپے برآمد کئے ہیں جوپاکستان میں کچھ مذہبی جماعتوں کے لئے بھجوائے گئے تھے جوپاکستان میں پاکستانی فوج کے یمن بھجوانے کے لئے رائے عامہ ہموارکرنے کے لئے جلسے ،جلوس اورریلیاں نکال رہی تھیں۔اس اہم پیش رفت کے بعد پاکستان کی دواہم ترین شخصیات نے ہنگامی طورپرمتحدہ عرب امارات کادورہ کیااورمتحدہ عرب امارات کے سربراہ خلفیہ بن زیدالنیان سے شدیداحتجاج کیاجس کے بعد یواے ای اورپاکستان میں اس کی حمایتی مذہبی جماعتوں نے چپ سادھ لی ہے اوریوای اے نے پاکستانی شخصیات کویقین دلایاکہ وہ اب پاکستان میں کسی بھی مذہبی جماعت کومالی امدادنہیں دے گی اوراس کے بعد یواے ای نے پاکستان میں یمن میں فوج بھجوانے کی حامی مذہبی جماعتوں سے ہاتھ اٹھالیاہے جبکہ اس اہم ملاقات کے بعد عرب امارات کے وزیرجنہوں نے پاکستان کے بارے میں ایک ٹویٹ کیاتھااورپاکستان پرتنقید کی تھی انہوں نے بھی اپنے ٹویٹ میں دیئے گئے بیان کوبھی اپنی ذاتی رائے قراردے دیاہے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…