اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)کراچی میں اسماعیلی برادری پرحملے کے بعد بس سے ملنے والے داعش کے پمفلٹوں کے بارے میں پاکستان کے خفیہ اداروں نے اس پرنٹنگ پریس کاسراغ لگالیااوراس کے بعد ان افراد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیںجن کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اورجب مزیدتحقیقات کی گئیں تویہ بات سامنے آگئی کہ یہ پمفلٹس ایک سیاسی جماعت نے پرنٹ کرائے تھے ۔اس اہم پیش رفت کے بعد خفیہ اداروں نے اس سیاسی جماعت کے گردگھیراتنگ کردیاہے اوراس سیاسی جماعت کے خلاف ایک گرینڈآپریشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے۔اس سے قبل بھی پاک فوج کی طرف سے ایک جماعت کے سربراہ کی طرف سے بھارتی خفیہ ادارے کی حمایت میں ایک بیان دینے پرسخت ایکشن لیاگیاتھاجس کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے پیمراکوایک خط لکھاتھاکہ وہ نجی ٹی وی چینلزکے لئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کرے جس کے تحت کوئی شخض یاجماعت پاکستان اورملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف کوئی بات یاخطاب نہ کرسکے