اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں اقتصادی راہداری ‘ سانحہ کراچی کے بعد کی صورتحال اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم محمد نواز سریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماو¿ں کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ‘ اقتصادی راہداری کے روٹ‘ سانحہ کراچی کے بعد اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ سلیم مانڈوی والا اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔