جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کسانوں کوقرضوں کی فراہمی سے خوشحالی آئےگی،نوازشریف

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ، پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں دہشتگردی کا خاتمہ چاہتا ہے ،ضرب عضب میں بھرپور کامیابی ملی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اسلام آباد میں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں زراعت کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش نہیں تھے ، امن وامان کا مسئلہ سنگین تھا ، توانائی کا فقدان تھا ۔ مسلم لیگ (ن) نے ان تمام چیلنجز کا سامنا کرکے روپے کی قدر کو مستحکم اور افراط زر کی شرح میں کمی کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے کام کیاجائے گا چھوٹے کاشتکاروں کو ترقی کا موقع ملے گا زراعت کو مکمل صنعت کا درجہ دیاجائے گا اس سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا انہیں جدید ٹیکنالوجی تحقیق سے آگاہ کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی ترقی سے پاکستان کی صنعت بہتر ہوجائے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو خود کفیل اور ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔مزدوروں کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سمیت پورے خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ہماری حکومت نے ملک میں معاشی ترقی اور امن وامان کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں ۔ توانائی بحران کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں حکومت نے قومی ترقی کے پروگرام کیلئے آئندہ بجٹ میں اڑھائی سو ارب روپے مختص کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے کراچی واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی برادری محب وطن ہے حکومت کو کمزور کرنے کے تمام عزائم ناکام ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبہ کسی کو ہضم نہیں ہورہا ہے پاکستان کے اندر باہر بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرکے خوشحال ملک بن جائے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…