اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق ہونے والے 43 میتوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ، رپورٹ کے مطابق ایک مرد اور خاتون کو تیز دھار آلے سے بھی مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صفورا چورنگی میں بس میں فائرنگ کے ہولناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 43 افراد کی میتوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 25 افراد کو تین سے چار گولیاں ماری گئیں جبکہ ایک مرد اور خاتون کے چہرے پر تیز دھار آلے کے نشان بھی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کے سر ، گردن اور سینے پر گولی ماری گئیں ہیں جبکہ 18 افراد کو ایک ایک گولی ماری گئی ، دو افراد کو دو دو گولیاں ماری گئیں۔