بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سانحہ صفورا میں داعش کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ،دفتر خارجہ

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا میں داعش کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم اس حوالے سے سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں،اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی پر پاکستان کو کوئی علم نہیں تھا سا حوالے سے امریکی صحافی کے الزامات بنیاد اور من گھڑت ہیں،افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ،خطے میں قیام امن تمام ممالک کے مفاد میں ہے،جمعرات کے روز ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور پارلیمنٹ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک جاری آپریشن ضرب عضب پاکستان کی نیت کا صاف ثبوت ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ان کوششوں کا دنیا بھی اعتراف کررہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا کی تحقیقات جاری ہیں ابھی تک ان سانحہ میں داعش تنظیم کے ملوث ہونے کے براہ راست کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں تاہم اس حوالے سے سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں ،کراچی واقعہ میںداعش کے ملوث ہونے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صحافی کے تمام تر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا پاکستان کو کوئی علم نہیں تھا ،امریکی صحافی کے الزاما ت بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے،خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ افغانستان سے کہاہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،خطے میں امن وا ستحکام تمام ممالک کے مفاد میں ہے،

مزید پڑھئے:دنیا کے قوانین نرالے!10احمقانہ قوانین جنہیں سن کر ہی ہنسی آجاتی ہے‎

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں ہم اپنے فلسطین بھائیوں کی ہرسطح پر حمایت جاری رکھیں گے،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بحالی خوش آئند ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے باوجود کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں،ہمیں کسی تنازعے کی آڑ میں ہمارے فیصلے کھیلوں پر اثر انداز نہیں ہونے چاہئیں،پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے کرنے چاہئیں ،ان کھیلوں سے دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب لانے میں مدد ملے گی ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…