جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ صفورا، ملزموں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عوام اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،آرمی چیف نے سانحہ صفورا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام ہرممکن اقدامات کئے جائیں ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے ،جمعرات کے روز کراچی ہیڈ کور کوارٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میںگورنر ،وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی آئی ایس پی آر،ڈی جی رینجرز، کور کمانڈر کراچی ،چیف سیکرٹری سندھ ،ڈی جی ایم آئی نے شرکت کی ،اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور سانحہ صفورا پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک کیے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر بھی زیر غور آئے،اجلاس میںحساس اداروں نے سانحہ صفورا پر اہم معلومات کا تبادلہ کیا ہے اور اس معلومات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کو پکڑنے کے لئے فوج ،رینجرز ،پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے مل کر مشترکہ آپریشن کریں گے،،اجلاس میں آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن آپریشن کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز کو بھی منظور کیا گیا ہے،اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹارگٹ آپریشن کو تیز اورکراچی کی داخلی اور خارجی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے خارجی اور داخلی راستوں پر رینجرز کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی،کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طویل المدت حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے خفیہ معلومات کے نظام کو مربوط موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آرمی چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت پکڑا جائے ،سانحہ صفورا پر آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اورسکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں ،انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ملک میں امن و استحکام کیلئے ہر قربانی دیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…