اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہر کراچی میں دہشتگردی کے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔سانحہ صفورا کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔ ذمہ داروں کا تعین اور انہیں قانون کے شکنجے میں لینے کیلئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کمیٹی کے چئیرمین ہونگے۔ٹیم کے اراکین میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ ، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ، عارف حنیف ، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان علی خواجہ ، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب ہونگے۔ٹیم یومیہ بنیاد پر تحقیقات کا جائزہ لے کر رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔