اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں پولیس آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق حساس اداروں کے ساتھ حیات آباد فیز تھری میں واقع ایک گھر پر کارروآئی کی گئی۔ جس دوران گھر میں چپھے دہشتگردوں نے مزاحمت کی کوشش کی۔ اور پولیس پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد جوابی کاروائی میں فیض اللہ اور ثنائ اللہ ہلاک ہوئے۔ جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیا۔ کاروائی میں طارق نامی پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔