کراچی (نیوزڈیسک) سانحہ صفورا گوٹھ کی ابتدائی تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کے خفیہ شواہد سامنے آئے ہیں۔ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت میں مزدوروں کے قتل اور کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے واقعے کو ایک ہی سلسلے کی کڑی قرار دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک دشمنوں کے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ”را“ سے فنڈنگ اور روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”را“ کے نیٹ ورک اور معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے موجود ”را“ کے متعدد ایجنڈ اور معاونین کو گرفتار کیا جائے گا۔ پاکستان میں ”را“ کی گزشتہ اور ممکنہ کارروائیوں سے متعلق تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے لئے ”را“ کی فنڈنگ، رابطوں اور مقاصد سے متعلق اہم شواہد دوست ممالک اور عالمی فورم پر پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کی حمایت حاصل کی جاسکے۔ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت میں مزدوروں کے قتل اور کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے واقعے کو ایک ہی سلسلے کی کڑی قرار دی جارہی ہے