کراچی (نیوزڈیسک)سانحہ کراچی،غم و غصے میں ڈوبے رینجرزبپھرگئے،کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیاگیا،18افرادکو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے کراچی میں بس پرحملہ کے بعد رینجرزنے آپریشن شروع کردیاہے اوراس سلسلے میں آپریشن کے دوران 18افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رینجرزنے 18افرادکی گرفتاری کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی نہیں بتایاگیاکہ ان افرادسے کوئی اہم معلومات حاصل کی گئی ہیں یانہیں ۔رینجرزنے گرفتارافرادسے کسی قسم کے اسلحہ کی برآمدگی کے بارے میں بھی میڈیاکونہیں بتایاگیا۔