کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقہ صفورا چورنگی میں پر فائرنگ کا دل سوز واقعہ پیش آیا، جس میں 43 افراد جاں بحق ہوئے.ایک غیرملکی ٹی وی چینل نے دعوی کیاہے کہ اس حملے کی ذمہ داری پاکستانی طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے دہشتگرد گروپ جند اللہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔جند اللہ کے ترجمان احمد مروت نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔ جبکہ تصویر کے دوسرے رخ میں اگر جھانکا جائے تو نشانہ بنائی جانے والی بس میں سے انگریزی اور اردو زبان میں خطوط بھی بر آمد کیے گئے جن میں داعش نے بس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ جنداللہ کی جانب سے پاکستان میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داریاں قبول کی گئی ہیں۔