اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کراچی میں بے گناہوں کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اس کھڑی میں پاکستانی عوام کے برابر کے شریک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کراچی میں دہشت گردانہ واردات پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بے گناہوں کو بلا وجہ قتل کیا گیا ہے اور معصوم افراد کے ساتھ خونی کی ہولی کھیلی گئی ہے دہشت گردوں کی اس واردات پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میںپاکستانی عوام کے دکھ کے برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں،دوسری جانب بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی اپنے ٹوئٹ پیغام میں کراچی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔