اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں دہشت گردی لرزا خیز واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز صدر ،وزیر اعظم نے کراچی میں صفورا اورنگی کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میںلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میںآپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے ،دہشت گردوں کے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے اورملک کو جلد ان شر پسندوں نے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔