بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

”را“ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردوں کی مدد کر رہی ہے،ٹھوس ثبوت سے افغان حکام کو آگاہ کر دیا گیا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک قومی اخبار نے اپنے انتہائی معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردوں کی مدداور دیگر غیر قانونی سر گر میو ں میں ملوث ہے اوراس حوالے سے پاکستانی حکام نے ٹھوس ثبوت حاصل کر لئے ہیں جن سے افغان حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ثبوت کے مطابق بھارت پاکستان میں عدم استحکام کے لئے بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اوراس مقصد کیلئے دہشتگردوں کی مکمل سپورٹ اور ان کی تربیت کے بعد انھیں افغانستان کے راستے پاکستان بھیجتا ہے اس لئے افغان حکومت اس نیٹ ورک کو توڑنے میں پاکستان کا ساتھ دے۔خفیہ اداروں کے مطابق افغانستان اور بھارت کے شہری ایک دوسرے کے ممالک کا زیادہ دورہ نہیں کرتے اس کے باوجود بھارت نے قندھار، ہرات، جلال آباد اور مزار شریف میں قونصل خانے بنا رکھے ہیں۔ ان میں 2قو نصل خا نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ہیں۔بھارت نے افغانستان میں دیگر دفاتر بھی بنائے ہوئے ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارت نے اپنے ان مذموم مقاصد کے لئے بظاہر افغانستان میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں تاکہ وہ دنیا کو بتا سکے کہ وہ افغانستان کی تعمیرنو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد بھارت ،افغانستان میں 10.8بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے جبکہ رورل ڈویلپمنٹ کے نام پر 3 معاہدے ہوئے جو ”بیورو آف انڈین سٹینڈ رڈا ئز یشن“ اور” افغان نیشنل سٹینڈرڈائزیشن اتھارٹی “ کے نام پر ہوئے۔ جولائی 2008 میں کابل سفارتخا نے پر ہونے والے حملے کا الزام آئی ایس آئی پر لگا کر انڈین حکام نے” را“ کے دو سو تربیت یافتہ افراد کو افغانستان بھیجا، جو باقاعدہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ا ور طالبان کی تربیت کرتے رہے

مزید پڑھئے:پٹھوں کی کمزوری سردرد کا باعث بنتی ہے

۔2009ءمیں انڈین آرمیز روڈز آرگنائزیشن نے افغانستان میں تعمیرنو کے نام پر ایک بڑی رقم افغانستان منگوائی اور اسے پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔بھارت کے قندھار قونصل خانے میں 3، ہرات 2، جلال آباد 3 اور مزار شریف قونصل خانے میں 3 سفارتی اہلکار تعینات ہیں۔ان قونصل خانوں میں جو اہلکار تعینات ہیں وہ بھی ”را“کے تربیت یافتہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…