اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹا رگٹ کلنگ کے بدترین واقعہ کا نشا نہ بننے والی بس پر حملہ آور و ں نے چاروں اطراف سے فائرنگ کی اور سب سے پہلے بس کے ڈ رائیور کو نشا نہ بنا یا گیا ،رائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملہ آور چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انھوں نے بس کو روک کر چاروں اطراف سے اس پر فائرنگ کی سب سے پہلے بس کے ڈ رائیور کو نشا نہ بنا یا گیا جسکے بعد اندھا دھند فا ئرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اکثر افراد کو سر پر گولیاں ماری گئیں۔ مذکورہ بس میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 50 سے زیادہ افراد سوار تھے جو عائشہ منزل پر واقع اسماعیلی جماعت خانے کی جانب جا رہے تھے۔