اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لرزہ خیزواردات‘بس میں گھس کر فائرنگ، 45 افراد جاں بحق

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں دہشت گردی کی ایک اور لرزہ خیز واردات ،نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی بس میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 16 خواتین سمیت45 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،فائرنگ کے بعدبس خون سے لہو لہان ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے علاقے صفورا اورنگی کے قریب کمیونٹی بس جو سکیم 33 سے عائشہ منزل کی جانب جارہی تھی کہ اس دوران 12 سے زائد حملہ آوروں نے بس کو گھیرے میں لے لیا اور متعدد دہشت گرد وں نے بس کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،لرزہ خیز واردات کے بعد دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،امداد رضا کاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو عباسی شہید ہسپتال اور میمن میڈیکل اور دیگر ہسپتالوں منتقل کیا ہے ،عباسی شہید ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 سے افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشنا ک ہے جن سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اسماعیل فرقے کے کمیونٹی کی بس کو روک کر دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنایا ہے ،اس حملے میں 25 سے زائد حملہ آوروں نے حصہ لیا ہے جبکہ تمام دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو کارروائی کے بعد مختلف سمتوں کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،ایس ایس پی کے مطابق کراچی تاریخ میں ٹارگٹ کلنگ کی سب سے بڑی واردات ہے جس میں بڑی تعداد میں حملہ آوروں نے حصہ لیا ہے،دہشت گردوں نے 9ایم ایم اور کلاشنکوف کی فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ میں 45 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے تاہم کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مختلف علاقوں میں کارروائی شروع کر دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ درجن سے زائد حملہ آوروں نے بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جلد ہی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Px13-014 KARACHI: May13 - Relatives of the victims of Safora Chowrangi Attack, weep outside the hospital after 45 people were killed in firing by unknown assailants on a bus carrying people from Ismaili community. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
Px13-013 KARACHI: May13 - Relatives of the victims of Safora Chowrangi Attack, weep outside the hospital after 45 people were killed in firing by unknown assailants on a bus carrying people from Ismaili community. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

Px13-012 KARACHI: May13 - Relatives of the victims of Safora Chowrangi Attack, weep outside the hospital after 45 people were killed in firing by unknown assailants on a bus carrying people from Ismaili community. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

Px13-015 KARACHI: May13 - Relatives of the victims of Safora Chowrangi Attack, weep outside the hospital after 45 people were killed in firing by unknown assailants on a bus carrying people from Ismaili community. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…