راولپنڈی(نیوزڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن اور پاکستان کے دشمن افغانستان کےدشمن ہیں۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ”آئی ایس پی آر“ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے دشمن افغانستان کے دشمن ہیں جب کہ جنرل راحیل شریف نے فرنٹیرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) کو طویل عرصے سے تعطل کا شکار طورخم جلال آباد کیرج وے منصوبے پر ایک ہفتے میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔