اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2013 ءمیں منظم دھاندلی، طریقہ کار اور انور محبوب کا کردار سامنے آ گیا ہے ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ، مزید انکشافات کرینگے ، مجھے برا بھلا کہا گیا ، اسمبلی میں اجنبی کہا گیا ، اب خواجہ سعد رفیق کس منہ سے اسمبلی میں جائیں گے ؟ حمزہ شہباز ، کیپٹن صفدر اور 30 اہم حلقوں میں اضافی بیلیٹ پیپر چھپوائے گئے ، ریٹرننگ افسران کس کیلئے دھاندلی کر رہے تھے ؟ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کریگا آنکھیں بند کر کے تسلیم کرینگے،جب مجرم سامنے آئیں گے تو ہی اسمبلی میں پڑھے لکھے اور ایماندار لوگ آ سکتے ہیں ۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں منظم دھاندلی سامنے آ گئی ہے ، انور محبوب کے کردار بھی سامنے آیا اس نے جھوٹ بولا اور کہا کہ آر اوز جتنے بیلیٹ پیپر کہتے تھے میں بھجوا دیتے تھے جبکہ جہانگیر ترین کے حلقے میں ریٹرننگ افسر نے 15 ہزار اضافی بیلٹ مانگے جبکہ انور محبوب نے 30 ہزار اضافی بیلیٹ پیپر بھجوائے ہم نے جہانگیر ترین کے حلقے میں تحقیق کی ہے باقی حلقوں کا پتہ نہیں کیا حال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کہیں چار فیصد ، تین فیصد اضافی بیلیٹ پیپر بھجوائے گئے جبکہ کیپٹن صفدر کے حلقے میں 61 ہزار اضافی بیلیٹ پیپر چھپوائے گئے جو 16 فیصد بنتے ہیں لاہور میں خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ بیس ہزار اضافی بیلیٹ پیپر بھجوائے گئے جبکہ میرے حلقے میں 70 اضافی بیلیٹ پیپر چھپوائے گئے ۔ حمزہ شہباز کے حلقے میں 62 ہزار اضافی بیلیٹ پیپر چھپوائے گئے حامد خان کے حلقے میں 56 ہزار اضافی بیلیٹ پیپر چھپوائے گئے ۔ مسلم لیگ ن جانتی تھی کہ جہاں ان کو خطرہ تھا وہاں 15 سے 17 فیصد اضافی بیلیٹ پیپر بھجوائے گئے ۔ آر اوز الیکشن کمیشن کے ساتھ ملے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے تحقیقات کر کے یہ چیزیں سامنے لائی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے خواب میں بھی نہیں تھا کہ ان سے یہ سوالات پوچھے جائیں گے ۔ ان کو پتہ تھا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اگر ہمارا دھرنا نہیں ہوتا تو جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہوتا جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کریگا آنکھیں بند کر کے اسے تسلیم کرینگے ۔ میں نے حکومت سے چار حلقے کھولنے کا کہا تھا ہم چاہتے تھے کہ جو چیزیں سامنے آئیں اس کے بعد انتخابی اصلاحات کریں ۔ عمران خان نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو مادر پدر آزاد چھوڑ گیا ۔ 25 سے 30 حلقوں کی نشاندہی کر دی ہے یہ وی آئی پیز کے حلقے ہیں ان وی آئی پیز حلقوں میں کتنے اضافی بیلیٹ پیپر چھاپے گئے اور باقی جگہوں پر کتنے چھاپے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان پر مکمل اعتماد ہے ان سے ملیں گے مجھے پتہ ہے کہ دباﺅ ڈالا جا رہاہے ۔ ہفتے کو این اے 122 کی سماعت ٹریبونل میں ہو گی ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے مزید انکشافات کرینگے ۔ پتہ چلے گا کہ کون کون سے کھلاڑی اس میں ملوث تھے انہوں نے کہا کہ سب نے مجھے اسمبلی میں برا بھلا کہا مجھے اجنبی کہا گیا اب خواجہ سعد رفیق کس منہ سے اسمبلی جائیں گے جمہوریت میں اخلاقی قوت ہوتی ہے جسمانی قوت نہیں ہوتی ۔ ریٹرننگ افسران جب قانون توڑ رہے تھے تو وہ کسی کو تو فائدہ پہنچا رہے تھے ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے منظم دھاندلی ثابت کر دی اور یہ ثابت ہو گیا کہ اضافی بیلیٹ پیپر چھاپے گئے ابھی گیم شروع ہوئی ہے این اے 122 میں اہم انکشافات آئیں گے میں نے شروع میں چار حلقے مانگے تھے تاکہ پتہ چلے کہ خرابیوں کو کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں لیکن حکومت نے تسلیم نہیں کیا پھر مجھے سڑکوں پر آنا پڑا ۔ جوڈیشل کمیشن میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی جب تک مجرموں کو نہیں پکڑا جاتا اس وقت تک جرم ختم نہیں ہو سکتا ۔ جب مجرم سامنے آئیں گے تو ہی اسمبلی میں پڑھے لکھے اور ایماندار لوگ آ سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…