کہ ہم نے انسانی اور مالی وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال میں لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے جن میں تجارت کا فروغ ، سرمایہ کاری میں اضافہ ، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ، سڑکوں اور ریل رابطوں کی تعمیر اور توانائی کے حوالے سے تعاون میں اضافہ شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کثیر ملکی توانائی منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میں نے پاکستان کے اس عزم کو بھی اجاگر کیا ہے کہ ہمیں دفاع اور سیکیورٹی شراکت داری کے حوالے سے تعلقات کو مزید گہرائی دینا ہو گی۔ جس کے لئے سرحد کے ساتھ تعاون اور انسانی وسائل کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے افغان صدر کو افغانستان کی حمایت کے سلسلہ میں علاقائی اور بین الاقوامی عوامل میں پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ 2015 ء4 کے دوران قلب ایشیاء4243استنبول عمل کے شریک چیئر کے طور پر ہم افغان ترجیحات اور خواہشات کے مطابق معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی صدر اشرف غنی کو دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کیلئے ہم مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔
نوازشریف کا دہشت گردی کیخلاف بڑا اعلان، کابل میں افغان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی



















































