پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کا دہشت گردی کیخلاف بڑا اعلان، کابل میں افغان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انہوں نے کہاکہ ہم دونوں نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن بین الافغان مفاہمتی عمل کے بغیر صرف خواب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے افغانیوں کی قیادت میں اور افغانیوں کے ملکیتی مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور صدر اشرف غنی کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے تمام ممکن کوششیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغان طالبان کی جانب سے تشددمیں اضافے اور آپریشن عزم کے نام سے کئے جانیوالے حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس طرح کے حملے دہشتگردانہ اقدام سمجھے جائیں گے اور ہم ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جو بھی پناہ گاہیں تلاش کی جائیں گی انہیں براہ راست کارروائی کے ذریعے ختم کر دیا جائیگا اور اس حوالے سے موجود میکنزم کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی غرض سے کسی عسکریت پسند یا کسی گروپ کی جانب سے کی جانیوالی کی بھی کوشش کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور ایسے عناصر کو تلاش کر کے نشانہ بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کی صورت میں پاکستان اور افغانستان کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کریگا جس میں پولیس کی تربیت بھی شامل ہے اور اس بارے میں ہم پہلے سے پیشکش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے ساتھ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کیلئے باہمی طور پر متفقہ بنیاد پر مربوط آپریشنز کی منصوبہ بندی کر کے ان پر عمل کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات تین اصولوں پر برقرار رہیں گے جن میں ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ، دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردوں کو اپنی سرمین کے استعمال کی اجازت نہ دینا اور افغانستان کے دشمنوں کو پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے دشمنوں کو افغانستان کے دشمن سمجھنا شامل ہیں۔ نواز شریف نے کہا



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…