اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کمیشن میں کیس لڑنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔منظم دھاندلی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کو کرنا ہے۔جہانگیر ترین کے حلقے میں 15 کے بجائے 30ہزار بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے ۔انور محبوب کا جھوٹ پکڑا گیا ہے ۔آج منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ صفدر کے حلقے میں 61ہزار اور حمزہ کے حلقے میں 62ہزار اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے ۔ نوازحکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتی۔