ایک قومی اخبار کی رپورٹ نے اپنے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی نے اس امر کے مستند ثبوت اور شواہد حاصل کر لیے ہیں کہ را نے اس حوالے سے اپناکا م شروع کر دیا ہے۔ رادہشت گردی کی سرگرمیوں کو اسپانسر کرنے کے حوالے سے معروف ہے اور پاکستان میں تخریبی عناصر کی مدد کرکے انہیں بڑھاوا دینے میں ملوث رہی ہے تاکہ پاکستان میں عدم استحکام کی جڑیں گہری ہوسکیں۔ را کے مجموعی بجٹ کا کسی کو علم نہیں لیکن پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کےلیے ابتدائی طور پر 30کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار کے پاس را کے عزائم کے بارے میں مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جمع کیے گئے ناقابل تردید ثبوت ہیں جو وہ جلد قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ را بھارتی پارلیمنٹ کو کسی بھی حوالے سے جوابدہ نہیں ہے