اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے را نے پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کےلئے الگ سے ایک ڈیسک بنا دیا ہے۔نئی دہلی کے لودھی روڈ پر قائم اس بھارتی ادارے کے موجودہ چیف راجندر کھنہ اس بذات خود اس ڈیسک کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ براہ راست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رپورٹ کریں گے اور انہی سے اس سلسلے میں ہدایات لیں گے۔ 1965کی پاک بھارت جنگ کے بعد بنائے گئے ا س بھارتی خفیہ ادارے کو اس بڑی ذمہ داری کے ساتھ بہت بڑی خصوصی رقم بھی دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی تخلیق کے بعد را کا یہ دوسرا سب سے بڑا آپریشن ہوگا۔را کا بنیادی مشن جارحانہ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنا، نفسیاتی جنگ ، تخریب کاری، سبوتاڑ کی کارروائیاں اور اہم شخصیا ت کو قتل کرنا ہے۔