اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نلتر حادثے میں جاں بحق فلپائن کے آنجہانی سفیر دومینگولوسی نپئزیو کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ منیلا روانہ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر میت کے ہمراہ وفاقی وزیر خرم دستگیر بھی فلپائن گےجو فلپائنی حکومت سے اظہار تعزیت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز فلپائن کے محروم سفیر دومینگولوسی نیئریو کی میت کو بھرپور سرکاری اعزاز کے ساتھ منیلا روانہ کر دیا گیا ہے روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے میت کو سلامی پیش کی اور حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے مرحوم کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر خرم دستگیر بھی میت کے ہمراہ منیلا جائیں گے اور فلپائنی حکومت سے اظہار تعزیت کریں گے اور وزیر اعظم نواز شریف کی مرحوم سفیر اور فلپائنی عوام کے لئے نیک خواہشآت کا پیغام پہنچائیں گے ۔ یاد رہے کہ سانحہ نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس میں فلپائن اور ناروے کے سفراء شامل تھے اور انڈونیشیاء اور ملائیشیاءکے سفراء کی بیگمات بھی جاں بحق ہو گئی تھیں اور واقعہ میں 7 غیر ملکی زخمی ہو گئے تھے ۔