اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن کو نا اہل قرار دیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق رائے حسن چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162سے کامیاب ہوئے تھے اور انہیں غلط اثاثے ظاہر کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیاہے۔این اے 162سے آزاد امید وار محمد ایوب نے این اے 162سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رائے حسن کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ رائے حسن نے اپنے اصل اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ہیں جس پر رائے حسن الیکشن ٹریبونل میں اپنے اثاثوںسے متعلق کوئی ثبو ت پیش نہیں کر سکے جس پر الیکشن ٹریبونل نے انہیں نا اہل قرار د یتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 162میں دوبار ہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیاہے۔