اسلام آباد( نیوزڈیسک)خواجہ آصف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے مذاکرات کامیاب رہے ، وزیر پانی و بجلی نے ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ، تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ میں آئے تو خواجہ آصف پوری گھن گرج کے ساتھ پی ٹی آئی پر برس پڑے۔ وفاقی وزیر کی کڑی تنقید کے بعد صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے خواجہ آصف کو جوابی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر دھرنا دے ڈالا ، اس دوران خواجہ آصف سخت سیکورٹی میں باہر آئے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ساتھ لے کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ جہاں دونوں میں مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔