اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کل منگل کو ایک روزہ دورے پر کابل جائینگے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے دورہ کابل اور پاک افغان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلو پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان سے تعلقات مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر ، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور چیف آف جنرل سٹاف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل منگل کو وزیراعظم نواز شریف چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل جائینگے ۔
مزید پڑھیے:اہل چین کی انوکھی خوراک