اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کو کل تختہ دار پر لٹکا یا جا ئے گا ، مچھ جیل میں انتظا مات مکمل

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے سابق کارکن صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جسکے بعد انہیں آ ج منگل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جا ئے گا ، ذرائع کے مطابق صولت مرزا سے تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ ملنے کے بعد اعلیٰ سطح پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی حکومت نے مشاورت کے بعد صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت صولت مرزا کو 12 مئی کو پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ بھی جاری کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ صولت مرزا نے رواں برس 18 مارچ کو اپنی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل نشر کئے گئے ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ یہ انٹرویو سامنے آنے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 اپریل تک کے لئے روک دیا گیا تھا اور وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیے:جان جوکھوں میں ڈالنے والے ‘علم کے طالب!

گزشتہ دنوں پولیس اور خفیہ اداروں کے افسران کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مچھ جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن صولت مرزا سے تفتیش کی۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کو 1999ء میں سزائے موت دی گئی تھی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…