کراچی(نیوزڈیسک )حکومت سندھ نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی ضمانت منسوخ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے آصف زرداری سمیت دیگر قیادت پر تنقید کرنے والے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت سندھ کا مو¿قف ہے کہ ذوالفقار مرزا سیکیورٹی کے نام پر کھلے عام اسلحہ لے کر گھومتے رہے، سابق وزیر داخلہ کے محافظ اسلحہ دکھا کر ہراساں کرتے رہے، تھانے میں بھی ذوالفقار مرزا کا رویہ قانون شکن رہا۔واضح رہے کہ ذوالفقار پیپلزپارٹی اور آصف زرداری سے شدید ناراض ہیں جبکہ سابق صدر پر کرپشن اور لوٹ مار کے بھی الزامات لگائے ہیں، دوسری جانب پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے سخت رویے اور مقدمات کے باعث سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی اپنے شوہر کا ساتھ دینے میدان میں آگئی ہیں