بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا این اے 122 کے فیصلے کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو یقین ہے کہ این اے 125 کی طرح این اے 122 کا فیصلہ بھی ان کے حق میں آئے گا۔ اس صورت حال میں حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لئے تحریک انصاف نے لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے جائیں گے، سب سے بڑادھرنا پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا جائے گا۔تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی رہنماﺅں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے مکمل تیار رہیں جب کہ عمران خان کا خصوصی کنٹینر بھی آئندہ چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچادیا جائے گا۔واضح رہے کہ نادرا نے این اے 122 کے ووٹوں کی فارنسک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی جس کے مطابق 93 ہزار 852 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھئے:قرآن پاک کی رہنمائی۔۔۔ احتجاج

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…