اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جوڈیشل کمیشن میں پیشی ، 5 سرکاری گواہوں کی ہر طرح کی ملاقاتوں پر پابندی عائد ، ذاتی دوست بھی کمیشن میں گواہی اور جرح ہونے تک ملاقات نہیں کر سکیں گے ۔ ان گواہوں کو انتخابات 2013 کو دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے آج پیر گیارہ مئی صبح ساڑھے 9 بجے سپریم کورٹ طلب کر رکھا ہے ۔ 14 گواہوں میں سے 3 پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ 5 گواہ آج پیش ہوں گے ۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس کراچی مظفر علی بھٹی ، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس لاہور محمد رفیق ، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد کے موسیٰ رضا آفندی ، پوسٹل فاﺅنڈیشن پریس اسلام آباد کے اعجاز احمد منہاس ، پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی رضوان احمد شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذکورہ بالا گواہوں کی ہر طرح کی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔