اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز لا پتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں شاہدرہ کے علاقے میں جوہڑ سے ملی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک جوہڑ سے ملی ہیں۔ بچوں کے لواحقین کا لاشیں شاہدرہ چوک پر رکھ کر احتجاج جاری ہے جس کے باعث شاہدرہ چوک پر اسلام آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد سے آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، ورثا نے الزام عائد کیا ہے ان کے بچوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا لہذا پولیس فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کے والد کا کسی کے ساتھ دشمنی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور زیادہ امکان یہی ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوئے، ان کی لاشیں پوری رات جوہڑ میں ہی پڑی رہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے جسم پر کچھ نشانات ضرور ہیں لیکن یہ نشانات تشدد کے نہیں بلکہ کسی جانور کے کاٹنے کے معلوم ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہدرہ کی کلفٹن کالونی کے رہائشی دونو ں بھائی گزشتہ روز کھیلنے کے لئے گھر سے نکلے اور پھر لاپتہ ہو گئے، گھر والوں نے دونوں بھائیوں کو بہت تلاش کیا لیکن جب کوئی سراغ نہ ملا تو لواحقین کی جانب سے تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…