اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا کوئی قصور نہیں جھوٹ بولنے کی عادت انہیں اپنے لیڈر سے ملی ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نادرا کی رپورٹس کو غور سے پڑھیں اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ این اے 122 میں دھاندلی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ جن 51 انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی وہ ضرور تحریک انصاف کے ہونگے جس طرح کراچی کے ضمنی الیکشن میں نا صرف پی ٹی آئی کی دھاندلی پکڑی گئی بلکہ ذمہ داروں کو موقع پر سزائیں بھی دی گئیں۔