اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر نے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ایک بد قسمت حادثہ تھا جو دنیا کے میں کہیں بھی رونما ہو سکتاتھا ،حادثے میں لوگوں کا بچ جانا معجزے سے کم نہیں ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کا کہناتھا کہ وہ خود حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے اور اچانک گڑگڑاہٹ کی آواز آئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہو ا نیچے کی جانب آنے لگا۔انہو ں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کبھی اوپر کبھی نیچے کی جانب ہچکولے کھانے لگا جس کے بعد وہ زمین پر آن گرا اور اس دوران ان کے چہرے اور سر پر خراشیں بھی آئیں۔ان کا کہناتھا کہ حادثے میں محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔