ادھر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نادرا کی این اے 122 کی رپورٹ میں انتخابی فہرستوں میں 136000 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی بلکہ صرف 73478 ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نادرا کی این اے 125 کے بعد این اے 122 کی رپورٹ نے حکومتی دھاندلی کا قلعی کھول دی اب سپیکر ایاز صادق کو اخلاقی طور پر گھر چلا جانا چاہئے ۔شیریں مزاری نے کہا کہ این اے 125ا ور این اے 122 کا تحریک انصاف کے حق میں رزلٹ ہماری جماعت کے موقف کی تائید ہے ۔
مزید پڑھئے:دنیا کو’’لانگ مارچ ‘‘کی راہ دکھانے والا۔۔۔ ماؤزے تنگ!