اسلام آباد(نیوزڈیسک) نادرا نے این اے 122 کی فرانزک رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دی جس کے مطابق 93 ہزار 5 سو 82 ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ اتنے زیادہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث شنید ہے کہ ایاز صادق جو اس سپیکر قومی اسمبلی ہیںان کا حال بھی سعد رفیق جیسا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 370 ووٹرز کے شناختی کارڈرز نمبر نہیں پائے گئے جبکہ 255 شناختی کارڈز کے نمبر ڈپلیکیٹ تھے۔ ممکنہ طور پر الیکشن ٹربیونل ایاز صاد ق کے حلقے میں بھی دوباہ انتخابات کرانے کا حکم دے سکتے ہیں ۔۔اگر ایسا ہوا تو یہ تحریک انصاف کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی شمار ہوگی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔