اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ذولفقار مرزا کی تین مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتار ی 19مئی تک منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ذولفقارمرزا کی ضمانت قبل از گرفتار کی مدت گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہو گئی تھی۔ذولفقار مراز آج صبح عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں داخلہ سے قبل انہوں نے پاکستان کا جھنڈا اٹھا یا ہوا تھا اور ان کے چاہنے والے ا ن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ذولفقار مرزا کی عدالت میں پیش کے موقع پر عدالت کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور ذولفقار مرزا کے عدالت کے احاطہ میں داخل ہوتے ہی عدالت کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔یاد رہے کہ ذولفقار مرزا پر پولیس پر حملہ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمات درج تھے۔
مزید پڑھئے:!’’آپ اپنے بارے میں جاننا چاہیں گے؟‘‘ علم دست شناسی