انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کاغذ لہراتے ہیں لیکن متعلقہ ادارے اسکی نفی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان خود کو رہنما کہتے ہیں تو حقائق پر مبنی رہنمائی کریں ۔نادرا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ حلقے میں کسی طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی ،1لاکھ 84ہزار ووٹوں میں سے صرف 51فنگر پرنٹس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ اگر دباﺅ سے استعفے آتے تو کنٹینر کی سیاست کے آغاز کے ساتھ ہی استعفے آنا شروع ہو جاتے ، استعفے ریکارڈ پر آتے ہیں اور ریکارڈ بول رہا ہے ۔ اگر جعلسازی اور جھوٹ کے بل بوتے پر استعفے ہونے چاہئیں تو عمران خان کو سب سے پہلے مستعفی ہونا چاہیے ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو دباﺅ میں لانے پر عمران خان کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے ،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں آنے والے نتائج بھی یہی تقاضہ کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی وجہ سے قومی ہیرو کے طو رپر جانے جاتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے اس تشخص کو خراب نہ کریں ۔
مزید پڑھئے:جوئے کے انداز بھی بدل گئے!