کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی کی عدالت نے این ا ر او کے تحت ختم کئے گئے مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع کر دی. قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم کے چونتیس مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے. کراچی میں مقامی عدالت نے این ا ر او کے تحت ختم کئے گئے مقدمات کی دوبارہ سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے ندیم ماربل، کامران عرف پانڈا، اکرم اور عظیم سمیت چونتیس کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔ ان ملزموں کے خلاف کراچی کے تھانہ مومن ا باد ، سعید ا باد اور اورنگی ٹاؤن میں درج قتل اور اقدام قتل کے دس مقدمات این ار او کے تحت ختم کر دیئے گئے تھے تاہم دو ہزار بارہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں ری اوپن کیا گیا۔ عدالت تفتیشی افسران کو پہلے ہی شوکاز نوٹس بھی جاری کر چکی ہے۔
مزید پڑھئے:جوئے کے انداز بھی بدل گئے!