اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ہمارے پاس بہترین انٹیلی جنس نظام موجود ہے، ثبوت موجود ہیں کہ را پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کی مدد کررہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں را کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں انہوں نے کہاکہ ثبوت موجود ہیں کہ رایک سیاسی جماعت کی مدد کررہی ہے وزیردفاع نے کہاکہ ہمارے پاس بہترین انٹیلی جنس نظام موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔