اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ناروے کی وزیر اعظم کو ٹیلیفون کر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ناروے کے سفیر کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم سانحہ پر غمزدہ ہے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ناروے کے سفیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوںنے کہاکہ ناروے کے سفیر کی میت جلد ناروے بھجوائے گی سفیروں کے اہل خانہ کی ہر ممکن نگہداشت کی جائیگی