اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں کسی قسم کی کوئی تخریب کاری کا ثبوت نہیں ملاہے، ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے گلگت میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر حادثہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے ،حادثہ میں کسی قسم کی کوئی تخریب کاری کا ثبوت نہیں ملا ہے،ہیلی کاپٹر 25 فٹ کی بلندی سے زمین گرا ہے جس میں آگ لگ گئی۔