منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

برطانوی الیکشن: کنزرویٹو پارٹی 321 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک 650 میں سے 636 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔زیادہ تر انتخابی نتائج آنے کے بعد حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ مستعفی ہو رہے ہیں۔لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ خود تو جیت گئے ہیں لیکن انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ انتخابی نتائج ان کی جماعت کے لیے مایوس کن ہیں۔ڈونکاسٹر میں اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’یہ لیبر پارٹی کے لیے انتہائی مایوس کن اور مشکل رات ثابت ہوئی ہے۔ ہمیں انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ میں وہ سبقت نہیں ملی جس کے ہم خواہشمند تھے۔ ہمیں قوم پرستی کی لہر نے ڈبو دیا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں جو ہوا اس پر وہ اپنے رہنماو¿ں سے معذرت چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’نئی حکومت پر اب ملک کو یکجا رکھنے کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘سات مئی کو ہونے والے ان انتخابات کے حتمی نتائج جمعے کی دوپہر تک آنے کی توقع ہے اور کنزرویٹو پارٹی کے دارالعوام میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بننے کے امکانات یقینی دکھائی دیتے ہیں۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت کنزرویٹو پارٹی 321 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ اس کی روایتی حریف لیبر پارٹی نے 228 نشستیں جیتی ہیں۔
تین چوتھائی سے زیادہ نتائج آنے کے بعد تازہ انتخابی اندازوں کے مطابق کنزرویٹو جماعت اس الیکشن میں 329 نشستیں جیت کر ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔برطانیہ کے موجودہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو جماعت نے 2010 کے الیکشن میں 307 نشستیں جیتی تھیں اور انھوں نے لبرل ڈیموکریٹس کو ساتھ ملا کر پانچ سال حکومت کی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…