جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن ،تحریک انصاف کے 5 مزید گواہ 11 مئی کو جرح کے لئے طلب

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

بار بار مداخلت پر کمیشن کے رکن جسٹس امیر ہانی مسلم نے شاہد حامد سے کہا کہ یہ نامناسب ہے آپ خاموش رہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کو سوال پر کوئی اعتراض ہے تو بتا ئیں با قی تو آپ کو کچھ نہیں کہنا چاہئے۔ یہ الیکشن کمیشن سے تعلق رکھتے ہیں یہ دستاویز الیکشن کمیشن نے جاری کی ہے یہ کہتے ہیں کہ یہ ان کے علم میں نہیں ہے۔ متعلقہ وقت یہ الیکشن کمیشن کا حصہ تھے آپ بیٹھ جائیں۔ پیرزادہ نے مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ پیر زادہ نے گواہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے یہ ڈاکومنٹ دیکھا تھا گواہ نے کہا کہ یہ نہیں دیکھا تھا۔ یہ ڈاکومنت میں نے تیار نہیں کیا اور نہ ہی یہ ڈاکومنٹ پہلے کبھی دیکھا ہے۔ پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ڈاکومنت مانگا تھا تین روز گزر گئے وہاں سے کوئی جواب تک نہیں آیا۔ سلمان اکرم نے کہا کہ یہ ڈاکومنٹس میرے پاس موجود ہیں۔ پیرزادہ ان کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ پیرزادہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جو ڈاکومنٹس داخل کرائے ہیں الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے کہ وہ ان کو تسلیم کرتے ہیں یا مسترد۔ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کی ملکیت بارے بتائے۔ پیرزادہ سے کہا کہ آپ ان کو ڈاکومنٹ تو مہیا کریں۔ پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے کمیسن کے پاس یہ ڈاکومنٹس فائل کر دیئے ہیں۔ یہ ڈاکومنٹ الیکشن کمیشن کو بھی دے دیتا ہوں جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ نے یہ سب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کئے ہیں؟ ممکن ہے کہ ان کو گزٹ میں بھی شامل کیا ہو۔ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ پیرزادہ کیا آپ نے ڈاکومنت بارے ہوم ورک کیا ہے پیرزادہ نے کہا کہ یہ ان کا آفیشل ڈاکومنٹ ہے اس کے ہونے یا نہ ہونے کا اقرار کریں۔ سلمان اکرم نے کہا کہ ویب سائٹس پر پڑا ریکارڈ سارا درست بھی نہیں ہو سکتا۔ ہم صرف وہ ڈاکومنت مانیں گے جو براہ راست الیکشن کمیشن سے لیا گیا ہو۔ پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں وقت دے دیں ہم ان کو ڈاکومنٹس دے دیتے ہیں یہ اس کی ملکیت بارے مبتلا دیں۔ یہ الیکشن کمیشن کا خصوصی ڈاکومنت ہے جس کو انہوں نے خود جاری کیا ہے کمیشن نے کہا کہ آپ ڈاکومنٹس فہرست دے دیں الیکشن کمیشن سے پوچھ لیتے ہیں 1 لاکھ 60 ہزار صفحات ہیں ایسے کیسے پتہ چلے گا۔سلمان اکرم نے کہا کہ ڈاکومنٹ دیکھے بعیر کیسے اس کی ملکیت بارے جواب دے سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے سلمان سے کہا کہ آپ کو اس کا کتنا وقت درکار ہے جسٹس امیر نے کہا کہ آپ نے تحریک انصاف کی درخواست کا جواب دیا ہو گا آپ کیسے

 



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…