پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھٹی بارتوسیع

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھٹی بار توسیع دیتے ہوئے 18 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ، عدالت نے تفتیشی افسر اور کسٹم پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزماڈل گرلز ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد کسٹم عدالت کی بجائے بینکنگ عدالت کے جج صابر سلطان کے روبرو پیش کیا گیا ہے ، دوران سماعت ملزمہ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی ہے کہ کسٹم پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرمیری موکل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کررہے ہیں لہذا میری موکل کو عدالت میں چالان پیش کرنے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے جب چالان عدالت میں پیش ہوگا تو میری موکل عدالت میں پیش ہو جائے گی جس پر عدالت کے جج نے ملزمہ کے وکیل کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کسٹم پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ ایسا کیا ہے جو ملزمہ کےخلاف چالان پیش کرنے میں اتنی تاخیر کی جارہی ہے،کوئی مسئلہ ہے تو عدالت کو بتایا جائے ،آئین کے تحت ملزم کی گرفتاری کے بعد 14 روز میں مکمل چالان پیش کرنا ضروری ہوتا ہے 55 دن گزرنے کے باوجود ملزمہ کا چالان پیش کیوں نہیں کیا جارہا ہے جس پر تفتیشی افسراور کسٹم پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ چالان پیش کرنے کیلئے 5 گھنٹوں کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تاہم ایک گھنٹے بعد سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر اور اور تفتیشی چالان پیش نہ کر سکے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیااور کیس کی سماعت18 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ ایان علی کا چالان پیش کیا جائے بصورت دیگر کسٹم پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…