پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بر طا نیہ انتخابات، نازشاہ، عمران حسین، تسمینہ شیخ سمیت 5 پاکستانی امیدوار کامیاب

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ستاون پاکستانی بھی میدان میں آئے ، نازشاہ ، عمران حسین ، تسمینہ شیخ سمیت پانچ پاکستانیوں نے کامیابی حاصل کر لی ، سابق گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کو شکست ہوئی۔برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ستاون پاکستانی نژ اد برطانوی امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ اب تک آنے والے نتائج میں پانچ پاکستانیوں نے فتح اپنے نام کی ہے جس میں سکاٹش نیشنل پارٹی کی امیدوار تسمینہ شیخ ہیں جنہوں نے چھبیس ہزار چھ سو بیس ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔ ٹوٹنگ لندن سے لیبر پارٹی کے صادق خان نے پچیس ہزار دو سو تریسٹھ ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔ لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساو¿تھ ایسٹ سے 20 ہزار 555 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔ لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے بریڈ فورڈ ، ویسٹ میں ریسپیکٹ کے رہنما جارج گیلوے کو شکست دی۔ بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین کامیاب ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور سمیت 14 پاکستانی نژ اد امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…