اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی سیکیورٹی پر معمور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاہے جس کے نتیجے میں دوپائلٹ شہید ہوگئے ۔واقعہ میں 2سے 3 غیر ملکی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرلفٹ کے افتتاح کے لیے ایک روزہ دورے پر گلگت آناتھا اورا±ن کی سکیورٹی کے لیے مامورآرمی کا ہیلی کاپٹر نلترمیںلینڈنگ کے دوران سکول کی عمارت سے ٹکراکرتباہ ہوگیا جس سے ہیلی کاپٹر میں شدید آگ لگ گئی ۔واقعہ میں 2پائلٹ شہید ہوگئے ۔2سے 3غیر ملکی بھی ہلاک ہوگئے ۔ پاک فوج کے ترجمان کاکہناتھاکہ ایم آئی 17نے کریش لینڈنگ کی ہے جس میں چھ پاکستانی اور گیارہ غیر ملکی سوار تھے۔بتایاگیاہے کہ یہ حادثہ گلگت سے 22کلومیٹر دور نلتر کے علاقے میں پیش آیا ۔